صحافی نہ صرف معاشرے جبکہ دفتر میں بیٹھے افسران کی آنکھ کی حیثیت رکھتا ہے- ایاز خان

ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان ) صحافی نہ صرف معاشرے جبکہ دفتر میں بیٹھے افسران کی آنکھ کی حیثیت رکھتا ہے، مظلوم کی آواز بن کر انکی آواز ارباب اختیار تک پہنچانا صحافیوں کی ذمہ داریوں میں شامل ہے، پریس کلب ڈیرہ غازی خان میں آکر عہدیداروں اور صحافیوں سے ملکر خوشی ہوئی، صحافیوں کی نشاندھی سے ہماری معلومات میں اضافہ کر سکتے ہیں ایس پی سٹی ایاز خان کی پریس کلب ڈی جی خان آمد صحافیوں نے شاندار استقبال کیا صدر پریس کلب بخت خان کھوسہ صدر انجمن صحافیان مصطفی لاشاری سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد شریک صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہے صحافیوں کی نشاندہی پر پولیس بھرپور کاروائیاں کریگی اے ایس پی کی صحافیوں کو یقین دہانی تفصیل کے مطابق پریس کلب ڈیرہ غازی خان میں صحافیوں کی جانب سے اے ایس پی سٹی ایاز خان موسی خیل کے اعزاز میں ٹی پارٹی کاانعقاد کیاگیا اے ایس پی سٹی ایاز خان کے پریس کلب آمد پر صدر پریس کلب بخت محمد کھوسہ صدر انجمن صحافیان مصطفی خان لاشاری نے استقبال کیا پارٹی میں سابق صدر پریس کلب شیرافگن بزدار ،محمد حسین ازاد، محمدامین کھلول،عرفان مجید خٹک،فخرالزمان لکھیسر محمد حسنین کھوکھر. عبدالرازق کھوسہ، عابد یحیی، غنی کھوسہ، اختر کھوسہ، حافظ نبی، آزاد بلوچ، چوہدری شکیل، شہزادخان سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اے ایس پی سٹی ایاز خان موسی خیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہے صحافیوں کی نشاندہی پر پولیس کی جانب سے کاروائیاں کرنا ہماری اولین ترجیع ہے انشاء اللہ صحافیوں کے مسائل پہلی فرست میں حل کرونگا انہوں نےکہا صحافیوں کے مسائل کے حل کےلئے پولیس کمیٹی بنائی جارہی ہے جو صحافی ہر ہونے والے ظلم زیادتیوں تشدد پر کاروائیاں کرینگے اور پہلی فرست میں انصاف فراہم کریگی

Leave a reply