جوائے لینڈ کو بین کئے جانا افسوسناک تھا عثمان پیرزادہ

سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ فلم جوائے لینڈ‌ کو بین کئے جانا بہت ہی افسوسناک ہے. مجھے تو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ کیا ٹرانسجینڈر ہماری سوسائٹی کا حصہ نہیں ہیں؟ آپ اس سے انکار کرکے صرف اپنے آپ کو ہی تسلی دے سکتے ہیں. میں نے یہ فلم ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں دیکھی تھی اور دس منٹ تک اس فلم کو وہاں شائقین نے سٹینڈینگ اویشن دیا تھا جو کہ پاکستانیوں کے لئے یقینا قابل فخر تھا. انہوں نے مزید کہا کہ کانز فلمی میلہ دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ ہے یہاں کسی فلم کا ایوارڈ جیتنا آسان کام نہیں ہے یہاں بھی جوائے لینڈ‌کو

بہت سراہا گیا لیکن پاکستان میں اس فلم کی ھوصلہ شکنی کی گئی جو کہ بہت ہی غلط بات ہے. ہم سب کو ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا چاہیے. انہوں نے کہا کہ میں نے منڈی میں‌سیاستدان کا کردار کیا ہے لیکن حقیقی زندگی میں‌میرا سیاست سے نہ کوئی تعلق ہے نہ ہی مجھے اس میں کوئی دلچپسی ہے. میں کسی سیاستدان کو پسند نہیں کرتا لیکن ہر کسی کی سیاسی رائے اور پسند نہ پسند کا احترام کرتا ہوں. میری اہلیہ ثمینہ پیرزادہ کی اپنی پسند ہے وہ اگر عمران خان کو سپورٹ کرتی ہیں تو ٹھیک ہے ان کی مرضی میں ان کو منع نہیں کرتا نہ ہی مجھے کرنا چاہیے.

Comments are closed.