جب ہمیں اقتدار ملا تو ملک میں یہ کام ہو رہا تھا، آصف زرداری سچ سامنے لے آئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سے کورونا ، سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال ہوا،صدر زرداری نے کرونا پرفکر مندی اور حکومتی فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا
قمر زمان کائرہ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے حکومت کورونا سے لڑنے کی بجائے اپوزیشن سے لڑ رہی ہے،جب پیپلز پارٹی کو اقتدار ملا تو ملک دہشت گردی اور نفاق کا شکار تھا،ہم نے قومی اتفاق رائے سے سوات آپریشن کیا اور امن لیکر آئے،ملک میں اناج کا بحران تھا، آٹے پر جھگڑے ہو رہے تھے،ہم نے خودکفیل کیا،
آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے قومی اتفاق رائے سے آئین میں ترامیم کیں اور صوبوں کو حقوق دیئے بدقسمتی سے حکمران پھر ملک کو مشرف دور کی طرف لےکر جا رہے ہیں،بلوچستان ناراض تھا ،آغاز حقوق بلوچستان پیکج دے کر انہیں ساتھ جوڑا،مشرف آمریت کی وجہ سے وفاق خطرات کی زد میں آچکا تھا،ہم نے صوبوں کو آئینی اور مالیاتی اختیارات دیکر وفاق کو مضبوط کیا،
کس کس نے کھیلا جوا اورکس نے کی میچ فکسنگ،سلیم ملک ،عامرسہیل نے کئے اہم انکشاف
دنیا بدل رہی ہے، وبا کے بعد کیا ہو گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
ہوش کریں، اپنی زندگی کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لیں،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
حدیث اور سائنس کی روشنی میں کرونا وائرس 12مئی کے بعد ختم ہوجائے گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
پیپلز پارٹی بمقابلہ اے آروائی ،مبشر لقمان اصل حقیقت منظر عام پر لے آئے
جماعت اسلامی کیخلاف پروگرام پر انکی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا
آصف علی زردار ی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے خیبر پختونخوا کو نام دیا اور گلگت بلتستان کو صوبہ کا درجہ دیا،حکمران پھر سے صوبوں کے آئینی اور مالیاتی اختیارات کم کرنا چاہتے ہیں،حکمرانوں نے ملک میں موجود تمام اتفاق رائے برباد کر دیا ہے
بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی