جماعۃالدعوۃ کے 4 مزید رہنما گرفتار، اثاثے منجمند کر دیے گئے

0
42
سوات میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

سی ڈی ڈی کی طرف سے جماعۃالدعوۃ کے چار مزید رہنماؤں‌ کو گرفتار کر لیا گیا ہے،

حافظ محمد سعید کے خلاف مقدمات کے اخراج کی درخواست پرعدالت کا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرفتار کئے گئے رہنماؤں کے اثاثے منجمند کر دیے گئے ہیں، گرفتار کئے گئے رہنماؤں میں ظفر اقبال، عبدالسلام، یحییٰ عزیز اور محمد اشرف شامل ہیں، مذکورہ رہنماؤں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کمیٹی کی قرارداد 1267 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان کے خلاف درج کئے گئے مقدمات کی بنیاد کالعدم قرار دیے گئے الانفال ٹرسٹ سے تعلق کو بنایا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ جماعۃالدعوۃ کے مذکورہ رہنماؤں نے الانفال ٹرسٹ بنایا جو مساجد کی تعمیر کرنے والا ادارہ ہے اور اسے کالعدم قرار دیا جاچکا ہے،

حافظ محمد سعید کو منجمند اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کی اقوام متحدہ نے دی اجازت

حافظ محمد سعید کے جوڈیشیل ریمانڈ میں‌ ہوئی توسیع

واضح رہے کہ الانفال ٹرسٹ نے مختلف شہروں میں زمین خرید کر مساجد کی تعمیر کا کام کیا ہے۔ چند ماہ قبل جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمدسعید کو جب گرفتار کیا گیا تو ان پر بھی یہی مقدمہ بنایا گیا تھا کہ منڈی بہاﺅالدین کے ملکوال علاقہ میں سات مرلہ کی زمین پرجس ٹرسٹ کی جانب سے مسجد بنائی گئی تھی اس ٹرسٹ کے ممبران میں حافظ محمد سعید کا نام بھی شامل تھا۔ حافظ محمد سعید کی طرح جماعةالدعوة کے جمعرات کے دن گرفتار کئے گئے چار رہنماﺅں کوبھی اقوام متحدہ کی سلامتی کمیٹی کی قرارداد 1267کے تحت گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان کے خلاف درج مقدمات الانفال ٹرسٹ سے تعلق کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں اوران کے خلاف بھی اسی نوعیت کے الزامات لگائے گئے ہیں جو مساجد کی تعمیر وغیرہ کے حوالہ سے حافظ محمد سعید پر لگائے گئے تھے،

Leave a reply