انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعةالدعوة کے رہنماﺅں کو ایک اور مقدمہ میں نو، نو سال قید کی سزا سنادی۔
ہفتہ کے دن اے ٹی سی کورٹ نمبر 3کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 18/20کی سماعت ہوئی۔ اس دوران گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہونے اور حتمی بحث کے بعد پروفیسر ظفر اقبال، محمد یحییٰ مجاہد ، نصراللہ، سمیع اللہ اور عمر بہادر کوکالعدم جماعت سے تعلق کے الزام پر نو، نو سال قید اور پچاس ہزارروپے جرمانہ جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
کیس کی سماعت ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جماعة الدعوة کے رہنماﺅں کی طرف سے محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور گواہوں کے بیانات پر جرح کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جماعةالدعوة کے رہنماﺅں کوانسداد دہشت گردی عدالتوں کی جانب سے کئی مقدمات میں سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔








