اسلام آباد کی احتساب عدالت کے 12 سال رہنے والے جج محمد بشیر آئندہ سال ریٹائرڈ ہوجائیں گے
جج احتساب عدالت محمد بشیر نے چھ وزرائے اعظم اور سابق صدر کے خلاف کرپشن کیسز کی سماعت کی ،نواز شریف، آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی سمیت پاکستان کے اہم سیاسی رہنماؤں کے کیسز جج محمد بشیر نے سنے ، جج احتساب عدالت محمد بشیر 14مارچ 2024 کو ریٹائر ہوجائیں گے، جج احتساب عدالت محمد بشیر 60 سال عمر پوری ہونے پر مارچ 2024ء کو ریٹائر ہوجائیں گے،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ نے جاری کردیا
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ہی سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنائی تھی، بعد ازاں نواز شریف کی پاکستان آمد کے بعد توشہ خانہ کیس میں نواز شریف نے جج محمد بشیر کی عدالت کے سامنے ہی سرنڈر کیا تھا،عمران خان بھی جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش ہو چکے ہیں.
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی
عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے








