جج ویڈیو سیکنڈل کیس ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے معذرت کیوں کر لی؟

0
42

جج ویڈیو سیکنڈل کیس ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے معذرت کیوں کر لی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے ایف آئی اے کی درخواست پرسماعت کی ،انسداد الیکٹرانک کرائم عدالت میں جج ویڈیو سیکنڈل کیس پرحکم امتناع میں7 نومبرتک توسیع کر دی گئی،وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ کی تاخیر سے عدالت میں پیش ہونے پر معذرت کر لی گئی.

ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج

وکیل ملزمان نے کہا کہ جہاں عبوری چالان جمع ہوا،مقدمے کی منتقلی اوراختیارسماعت کا فیصلہ اسی عدالت نے کرنا ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے کہا کہ کئی راستے بند ہونے سے ٹریفک جام ہے اس لیے تاخیر ہوئی، عدالت نے کہا کہ ملزمان مہرغلام جیلانی اور خرم شہزاد کو غلط ایڈریس کے باعث نوٹس کی تعمیل نہ ہوسکی،عدالت میں عبوری چالان آنے کے بعد دہشتگردی کی نئی دفعات کا اضافہ کیا گیا،

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ دیکھنا ہے نئی دفعات کے بعد عدالتی دائرہ اختیار کا تعین کس عدالت نے کرنا ہے؟ملزموں کاسٹیٹس کیا ہے؟ٹرائل روکاہواہےاوریہ مناسب نہیں ہوتا،  ایف آئی اے نے مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت منتقل نہ کرنے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے

جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد

ویڈیو سیکنڈل، جج کی ویڈیو کس نے بنائی ؟ آخر گرفتار ہو ہی گیا

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

Leave a reply