جج ویڈیو سیکنڈل ، کیس کی سماعت کیوں نہ ہو سکی؟ اہم خبر

0
36

جج ویڈیو سیکنڈل ، کیس کی سماعت کیوں نہ ہو سکی؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد سائبرکرائم عدالت اسلام آباد کاجج تعینات نہ ہوسکا ،جس کی وجہ سے جج ویڈیو کیس کی سماعت ایک بارپھر بغیر کارروائی 5دسمبرتک ملتوی کر دی گئی،ویڈیو کیس کے مرکزی ملزم میاں طارق اڈیالہ جیل راولپنڈی سے عدالت میں پیش کیا گیا ،ملزم حمزہ بٹ کی ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت نہ ہو سکی

جج ارشد ملک ویڈیواسکینڈل ،سپریم کورٹ نے تمام درخواستیں خارج کر دیں

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

جج ارشد ملک ویڈیو کیس، مریم نواز نے ایف آئی اے کو کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد

ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج

جج ارشد ملک کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہےکہ دوران سماعت نمائندگان کے ذریعے بارہا رشوت کی پیش کش کی گئی اورتعاون نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی۔ مجھے کہا گیا کہ نواز شریف منہ بولی قیمت دینے کو تیار ہے. بیان حلفی میں مزید کہا گیا کہ فروری 2018 میں مہر جیلانی اور ناصر جنجوعہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میری بطور جج احتساب عدالت تعیناتی کے کچھ عرصے بعد ہوئی، ناصر جنجوعہ نے بتایا کہ انھوں نے سفارش کر کے مجھے جج لگوایا، ناصر جنجوعہ نے اپنے ساتھ موجود شخص سے تصدیق کرائی کہ میں نے چند ہفتے قبل تعیناتی کی خبر نہیں دی، میں نے اس دعوے کے بارے میں زیادہ سوچ بچار نہیں کی۔

Leave a reply