سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

سینئر ججوں کے خلاف ریفرنس، ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ایف ابراہیم نے استعفیٰ دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف حکومتی ریفرنس کی سماعت آج منگل کو ہوگی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوگا ،اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس گلزار احمد اور جسٹس عظمت سعید ،اٹارنی جنرل انور منصور خان اور رجسٹرار سپریم کورٹ ارباب عارف رحیم بھی شریک ہوں گے .

ججز کے خلاف ریفرنس،میڈیا کوکب تفصیلات بتائیںگے؟ فردوس عاشق اعوان بول پڑیں

ججز کے خلاف ریفرنس، حکومت کر بڑا دھچکا، اتحادی الگ ہو گئے

ججز کے خلاف ریفرنس ،اراکین سینیٹ نے ایسا کام کر دیا کہ حکومت پریشان ہو جائے

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس پر اس سے قبل سپریم جوڈیشل کونسل کا جائزہ اجلاس چودہ جون کو ہوا تھا ،چودہ جون کو صدارتی ریفرنسز کے قابل سماعت ہونے کا جائزہ لیا گیا تھا،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دونوں ججز کے خلاف ریفرنس بھجوایا تھا جس میں ججز کے خلاف اثاثے چھپانے کا الزام ہے ،ریفرنس میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے.

حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی

احتجاج کے پیش نظر سپریم کورٹ کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

ججز کے خلاف ریفرنس پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ، اہم خبر

حکومت نے ججز کے خلاف سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جس کے بعد یہ کہا جا رہا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں 350 ریفرنس ہیں لیکن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بارے میں ریفرنس پر اتنی جلدی سماعت کیوں ہو رہی ہے ،اس پر سپریم کورٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ زیرالتوا ریفرنسزپر قانون اورضابطے کےمطابق سماعت کے بعد فیصلہ کیاجائے گا،گزشتہ چنددنوں سے350 ریفرنسز زیرالتوا ہونے کا تاثر دیا گیا اور350ریفرنسزکا تذکرہ بار بار کیا گیا،ترجمان نے کہا کہ 350کےاعدادوشمارغلط،بے بنیاداورحقائق پرمبنی نہیں ہیں ،ترجمان نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کو426شکایات اورریفرنسزموصول ہوئے،قانون کے مطابق398ریفرنسزاورشکایات کونمٹا دیا گیا.

Shares: