جے یو آئی (ف) کا راولپنڈی ضلع کیلئے 15 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواران کے ناموں کا اعلان.
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) نے راولپنڈی ضلع کیلئے 15 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواران کے ناموں کا اعلان کردیاہے۔ ضلعی امیر ڈاکٹر ضیاالرحمن پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی نے امیدواروں کا اعلان کیا جبکہ جامعہ اسلامیہ کشمیر روڈ میں امیدواروں کے انٹرویو لیے گئے جس میں امیدواران کی جانب سے الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
امیدواروں میں پی پی 6 مری سے ارشد عباسی، پی پی 7 کلر سیداں راجہ ضیاء بشیر، قاری یوسف پی پی 8 گوجر خان، خالد مبین پی پی 9 گوجر خان، مفتی محسن نواز پی پی 10، ملک ریحان بابر، قاری افتخار شامل ہیں۔جبکہ پی پی 11 مفتی مسرت اقبال عباسی، چوہدری زاہد پی پی 12، سردار راشد نعیم، قاری فدا صدیقی اور پی پی 13 ضیاءاللہ خان، مولانا بشارت نوید امیدوار ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
اسی طرح پی پی 14 مولانا گل عظیم شاہ پی پی 15، مولانا عمر علی حقانی امیدوار نامزد ہوئے ہیں، پی پی 16 قاری کرامت الرحمن، پی پی 17 پروفیسر زبیر عباسی امیدوار ہوں گے۔ پی پی 18 ڈاکٹر ضیاءالرحمن، پی پی 19 ٹیکسلا اقبال اعوان جبکہ پی پی 20 ٹیکسلا ملک سفیر عالم کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب جے یو آئی نے ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے حلقوں میں انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔