جے یوآئی کا جمعہ 24 نومبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان

پاکستان بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالنے کا فیصلہ بھی کیا گیا -
0
104

پشاور: جے یوآئی نے صوبائی جماعتوں سے 27 نومبر تک آئندہ عام انتخابات کے لئے امیدواروں کے بارے تجاویز طلب کر لیں-

باغی ٹی وی : اضلاع کی تنظیموں کو صوبائی جماعت کی مشاورت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اختیار دے دیا گیا،جے یوآئی پاکستان نے جمعہ 24 نومبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کر دیا-

جے یوآئی پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کا دو روزہ اجلاس مفتی محمود مرکز پشاور میں مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری اکرم خان درانی مولانا قمر الدین مولانا فضل علی حقانی محمد اسلم غوری مولانا امجد خان لاہوری مفتی روزی خاں صوبہ بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع جنرل سیکرٹری مولانا محمود شاہ سندھ سے مولانا عبد القیوم ہالیجوی مولانا راشد محمود سومرو پنجاب سے حافظ نصیر احرار مفتی مظہر اسعدی صوبہ خیبر پختونخوا کے امیر سینٹر مولانا عطاء الرحمن مولانا عطاء الحق درویش گلگت بلتستان سے مولانا عطاء اللہ شہاب آزاد کشمیر کے مولانا سعید یوسف سینٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ سابق سینٹرزحافظ حسین احمد انجینئر ضیاءالرحمن حافظ حمد اللہ سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ملک بھر سے ارکان مجلس عمومی/جنرل کونسل نے شرکت کی-

پی ٹی آئی رہنما ق لیگ اور جے یو آئی رہنما کی ن لیگ میں …

ترجمان جے یوآئی پاکستان اسلم غوری کے مطابق جے یوآئی کی مرکزی مجلس عمومی/جنرل کونسل نے متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمان کو آئندہ پانچ سال کے لیے امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری کو ناظم عمومی/جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی تنظیموں کو ہدایت جاری کی گئیں کہ 27 نومبر تک قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے حوالے سے حتمی تجاویز ارسال کریں اجلاس میں ضلعی تنظیموں کو صوبائی جماعتوں کی مشاورت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اختیار دے دیا گیا –

اجلاس میں مولانا فضل الرحمن صاحب نے دورہ قطر اور ح م ا س لیڈروں سے ہونے والی ملاقاتوں سے جنرل کونسل کو آگاہ کیا اجلاس میں صوبائی تنظیموں نے صوبوں کی سیاسی صورتحال اور کارگزاری رپورٹس پیش کیں جس پر صوبائی جنرل کونسل نے اطمینان کا اظہار کیا اجلاس میں فلسطین کے مظلوم عوام پر اسرائیل کے مظالم اور آئے روز ہسپتالوں سکولوں اور شہری علاقوں مسلسل بمباری پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ جمعہ24 نومبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا اور پاکستان بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالنے کا فیصلہ بھی کیا گیا –

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے گرفتار

اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی کے امیر مولانا فضل الرحمان صاحب نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام تحفظات کے باوجود 8 فروری کے انتخابات میں حصہ لے گی انہوں نے کہا کہ ہماری چار سالہ جدوجھد کی وجہ سے بین الاقوامی ایجنڈا زمین بوس ہوا گزشتہ بیس سال سے ملک دشمن قوتوں نے ملک کی سلامتی کے خلاف منظم سازش کرتے ہوئے ایک جماعت پر انویسٹمنٹ کی جے یوآئی نے ملک کی سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرکے قوم کوپی ڈی ایم کا پلیٹ فارم مہیا کیا –

انہوں نے کہا جے یوآئی نے چار سال مسلسل سڑکوں پر ملین مارچ کے زریعے قوم کو ملک کے خلاف سازشوں سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام اور معاشی بدحالی پیدا کرکے قوم کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا غلام بنا دیا گیا انہوں نے کہا کہ آج قوم سابقہ تحریک انصاف کی حکومت کے غیر سنجیدہ فیصلوں کی سزا بھگت رہی ہے –

اگر الیکشن کے نتائج پہلے سے ہی طے تو پھر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں، …

Leave a reply