الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بلنڈر ،جے یو آئی کے کوٹے پر نامعلوم خاتون کا مخصوص نشست پر کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
کامیابی کا نوٹیفیکیشن کے پی سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے لئے جاری کیا گیا ،جاری شدہ نوٹیفیکیشن کا نمبر ایف 6 آف 2024 ہے ،جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹیفئکیشن منسوخ کرکے تحقیقات کرنے کی درخوست دے دی ، الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ صدف احسان نہ تو پارٹی کی رکن ہیں نہ ہی ان کا نام جے یو ائی کی فہرست میں ہے ،صدف احسان کا نوٹیفیکیشن منسوخ کر کے حنا بی بی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے ،مخصوص نشست کے لئے اجنبی خاتون کے نام کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے معاملے کی تحقیقات کروائی جائے،
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کومخصوص نشستیں دینے کی درخواست مسترد کر دی تھی جس کے بعد مخصو ص نشستیں دیگر جماعتوں کو دی گئی ہیں،
مخصوص نشتیں نہ دینے کے خلاف درخواست متعلقہ بینچ کو بھیجنے کا حکم
مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل، مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت
الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی تقسیم شروع کر دی،سنی اتحادکونسل فارغ
انتظار کی گھڑیاں ختم، انتخابات کے ایک ماہ بعد الیکشن کمیشن نے فارم 45 جاری کر دیئے
الیکشن کمیشن نے میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر فیصلے نہیں دینے، ثبوت دیں چیف الیکشن کمشنر
الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عمران خان کا اتوار کو احتجاج کا اعلان