الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عمران خان کا اتوار کو احتجاج کا اعلان

0
83
imran khan

الیکشن کمیشن کا مخصوص سیٹیں نہ دینے کا فیصلہ،عمران خان نے اتوار کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے بیرسٹر عمیر نیازی نے ملاقات کی، ملاقات کے بعدمیڈیا سے بات کرتے ہوئے عمیر نیازی کاکہنا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کےخلاف اتوار کو ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے،اتوار کے روز ہمارے تمام ایم پی اے،ایم این ایز اور پارٹی کارکن ملک بھر میں احتجاج کرینگے،

عمیر نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے خواتین کو سیاست میں نمائندگی دی، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے کے پی کے خواتین کے حق پر ڈاکہ مارا گیا،دھاندلی کے خلاف پہلے ہی تحریک چل رہی ہے،ہماری مختلف جماعتوں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے،ہم نے صدارتی امیدوار چھوٹے صوبے سے نامزد کیا ہے،پانچ چھ جماعتیں تو دھاندلی کے خلاف تحریک کیلئے متفق ہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن کے ساتھ ہم حکم امتناع کی درخواست بھی دائر کررہے ہیں.ہماری درخواست کہاں تک سنی جائے گی یہ کہنا قبل ازوقت ہے،ہماری درخواست پر اگر کورٹ کا کوئی مناسب آرڈر آیا تو اسکا اثر صدارتی الیکشن پر ضرور پڑے گا،ہماری درخواست اگر عدالت نے سنی تو صدارتی اور سینیٹ الیکشن متنازعہ ہوجائے گا، عمران خان نے کہا ہے عوام نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے،اب مینڈیٹ چوری معاف نہیں کرینگے۔

توہین الیکشن کمیشن کیس، علی امین گنڈا پور کو حاضر کرنےکا حکم

ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کردی ،الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ سنی اتحاد کونسل خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کوٹے کی مستحق نہیں۔،خواتین اور اقلیتوں کی یہ مخصوص نشستیں دیگر پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو تفویض کی جائیں گی،الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ چار ایک کے تناسب سے سنایا گیا

Leave a reply