ہفتے کے روز مغربی ہوائیں بھی بالائی علاقوں میں آسکتی ہیں: محکمہ موسمیات. پنجاب، خیبر پختون خواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جمعے سے منگل تک بارش کا امکان ہے.مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ میں بھی ہفتے سے پیر تک بارش کی توقع ہے. پیر سے سندھ میں مون سون بارشوں کی شدت میں اضافےکا امکان.
کراچی ، حیدرآباد ، ٹھٹھہ ، بدین ، سانگھڑ ، میرپورخاص میں اتوار کی رات سے منگل تک بارش کی توقع ہے. تھرپارکر ، عمرکوٹ ، جامشورو اور دادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پیر اور منگل کو موسلادھار بارش سے کراچی ، ٹھٹھہ ، بدین اور حیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔