ٹی وی آرٹسٹ اور گلوکار جنید خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی کی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ میری شادی مکمل طور پر ارینج میرج تھی اور میں نے اپنی اہلیہ کو اس وقت دیکھا جب میری ماں اس رشتے کے لئے قائل ہو چکی تھی ، میرے سسر میرے خالو کے دوست تھے انہوں نے امی کو میری اہلیہ کی تصویر دکھائی رشتے کا بتایا امی نے میرے ساتھ بات کی ، میں نے تصویر دیکھی تو ہاں کر دی . انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ ڈینٹیل سرجن ہے اور بہت اچھی ہے ، گھل مل جاتی ہے . خیال رکھتی ہے ، مہمان نواز ہے. جنید خان نے کہا کہ 2010 میں ہماری
شادی ہوئی ، میری اہلیہ نے مجھے ٹی وی پر گانوں میں دیکھ رکھا تھا .میری ساس نے میری تصویر اپنی بیٹی کو دکھا کر کہا کہ اس کے ہاتھ بہت اچھے لگتےہیں مجھے. ہماری فیملیز کی جب دوسری ملاقات ہوئی تو دونوں فیملیز نے کہا کہ آُپ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ اکیلے بیٹھ کر بات کر لیں. ہم دونوں نے کہا کہ نہیںبس ٹھیک ہے. یوںہماری شادی ہو گئی . یاد رہے کہ جنید خان اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی کرتے ہیں ٹی وی پر انکا امیج ایک سنجیدہ ایکٹر کا ہے.