معروف اداکار جنید نیازی جن کا حال ہی میں ڈرامہ سیریل بے بی باجی اختتام پذیر ہوا ہے انہوں نے ایک ٹی وی شو میں اپنی اہلیہ شجیا کے ساتھ شرکت کی. اور بتایا کہ میرے والد نے میری اہلیہ جو کہ صحافی ہیں ان کو ٹی وی پر دیکھا اور ان کے والد سے رابطہ کیا اور رشتے کے بارےمیں بات کی ، یہ دونوں ملے تو پتہ چلا کہ یہ تو آپس میں رشتہ دار ہیں دونوں طرف نیازی لوگ ہیں. میرے والد نے مجھے کہا کہ میں نے ایک لڑکی دیکھی ہے تمہارے لئے تو میںان دنوں میں پڑھائی میں مصروف تھا پیپرز چل رہے تھے لہذا میںنے کہہ دیا کہ آپ دیکھ لیں.
”انہوں نے میری رضا مندی سمجھتے ہوئے شادی طے کر دی”، اور ہماری شادی ہو گئی ، لہذا ہم نے شادی سے پہلے ایک دوسرے کبھی ملاقات نہیں کی تھی. حالانکہ ہم دونوں کام کرتے تھے لیکن ایک دوسرے سے کبھی سامنا نہیں ہوا تھا. شجیا ایک ذمہ دار بیوی اور ماں ہیں، جنید نے کہا کہ ہماری شادی مکمل طور پر ارینج ہے اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش ہیں. انہوں نے کہاکہ شجیا مجھے میرے کام کے حوالے سے جینوئن ری ویو دیتی ہیں جو میرے کام بھی آتا ہے.








