جمرود:بس اولیا کی زندگی ہماری لئے مشعل راہ ہے:نورالحق قادری کا خطاب ،اطلاعات کے مطابق گیارویں شریف محفل میلاد کا انعقاد ملاگوری معصوم بابا تاتارہ میں کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں علماء، طلباء کرام علاقہ مشران و علاقہ مکینوں نے شرکت کی

محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہاکہ اولیاء کی زندگی ہماری لئے مشعل راہ ہے۔ شیخ عبدالقادر جیلانی رح کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی تعلمات پر عمل سے ہی ہم اخرت میں فلاح پاسکتے ہیں اور معاشرے میں امن بھائی چارے کو فروغ دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انبیاء کرام کے بعد اولیاء کرام نے اسلام کی تبلیغ و ترویج کے لئے بہت کام کیا ہے اور بھٹکے ہوئے لوگوں کی اصلاح کرکے اسلام کی روشنی کی طرف راغب کیا ہے۔اولیاء کرام انبیاء کے وارثین ہیں۔اولیاء کرام نے اپنے اعمال،اخلاق و افکار سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرکے انکے دلوں کو اللہ تعالی کے محبت سے روشناس کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اولیاء کرام نے انبیاء کرام کے محبت کو لوگوں کے دلوں میں ڈال کر اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی زندگیاں وقف کی ہے۔دورد شریف سب سے افضل ذکر ہے کیونکہ اللہ تعالٰی نے اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر بلند کیا ہے۔آخر میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے مدرسے کے طلباء میں کتابیں تقسیم کی اور فارغ التحصیل طلباء کی دستر بندی کی جبکہ کامیاب طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

Shares: