جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے کے بعد بلاول بھٹو نےصدر مملکت سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر ڈالا

0
26

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے کے بعد صدر مملکت عارف علوی سے مستعفیٰ ہونے، وزیر قانون فروغ نسیم اور وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر کو عہدوں سے ہٹا کر ان کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ جسٹس فائز عیسیٰ کیس کی نظرثانی کی درخواست پر فیصلہ خوش آئند ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے دراصل عدلیہ پر حملے کی کوشش کی تھی جو بھی عدلیہ پر حملے کی سازش کا حصہ بنے، ان کرداروں کا محاسبہ ہونا چاہیے، احتساب کا آغاز وزیراعظم سے شروع ہونا چاہیے۔بلاول کا کہنا تھاکہ احتساب کا آغاز وزیر اعظم سے شروع ہونا چاہیے، سپریم کورٹ پر حملے کی نیت سے ریفرنس آگے بڑھایا گیا،ریفرنس کا ایک مقصد ہر آزاد جج کو خوفزدہ کرنا بھی تھا، عدلیہ پر حملے آمریت کی علامتیں ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ صدر عارف علوی اپنے منصب پر رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں، انہیں فوری مستعفی ہونا ہوگا جبکہ شہزاد اکبر اور فروغ نسیم کوعہدوں سے ہٹا کر ان کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔

Leave a reply