جسٹس فائزعیسیٰ کی اہلیہ دعوے کےمطابق ایف بی آرکو منی ٹریل نہ دے سکیں ،ایف بی آرالزامات کی زد میں
اسلام آباد :جسٹس فائزعیسیٰ کی اہلیہ دعوے کےمطابق ایف بی آرکو منی ٹریل نہ دے سکیں ،الٹاایف بی آربھی الزامات لگانے شروع کردیئے،اطلاعات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ اپنے دعوے کے مطابق ایف بی آر کو منی ٹریل نہ دے سکیں ، ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینہ عیسیٰ کی منی ٹریل کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے سرینہ عسیٰی کی لندن جائیدادوں کی جمع کرائی گئی منی ٹریل کا جائزہ لیا اور پھر 21 اگست کو سیکشن 122 اور 111 کے تحت 2 نوٹس بھیجے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے سرینہ عیسیٰ کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کی مجموعی آمدن لندن جائیدادیں خریدنے کے لیے کافی نہیں تھی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف بی آر کی ٹیم کے مطابق سرینہ عیسٰی کی ٹیکس والی آمدنی 93 لاکھ 75ہزار روپے تھی جب کہ لندن کی تینوں جائیدادوں کی قیمت 10 کروڑ 43 لاکھ روپے تھی۔
ذرائع کے مطابق سرینہ عیسٰی نے بھی ایف بی آر کی جانب سے 21 اگست کو بھیجے گئے خطوط کا جواب بھی جمع کرا دیا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سرینہ عیسٰی نے ایف بی آر کے جوابات میں الزامات بھی لگانے شروع کردیئے ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرینہ عیسیٰ کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نے میری 2243 کنال زمین کی زرعی آمدن شامل نہیں کی، ایف بی آر نے کلفٹن کی جائیدادوں کی وصول آمدن بھی شمار نہیں کی۔ذرائع کے مطابق سرینہ عیسیٰ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف بی آر نے میری ملازمت کی آمدن کو بھی لندن جائیدادوں کی قیمت میں شامل نہیں کیا۔
ذرائع کا بتانا ہے سرینہ عیسیٰ کا ایف بی آر کو جواب میں یہ بھی کہنا تھا کہ میری انکم ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات بھی نہیں دی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے سرینہ عیسیٰ نے ایف بی آر کی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیٹے ارسلان عیسٰی کی لیگل ٹیم نے وکالت سے بھی معذرت کر لی ہے۔
سرینہ عیسٰی نے ایف بی آرپرالزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کی ٹیم میرے گوشواروں میں بھی ردبدل کر سکتی ہے۔