براڈ شیٹ کی تحقیقات جسٹس قیوم اورافتخارچوہدری کریں:باقی کسی پرکوئی اعتبارنہیں

0
35

راولپندی :براڈ شیٹ کی تحقیقات جسٹس قیوم اورافتخارچوہدری کریں:باقی کسی پرکوئی اعتبارنہیں ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کا شیڈول کسی بھی وقت آسکتا ہے،جسٹس عظمت سعید بہت معتبرجج ہیں لیکن اپوزیشن کوافتخارچوہدری اورملک قیوم جیسے جج چاہیئے، براڈ شیٹ کمیٹی میں کوئی حکومتی وزیرشامل نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ دورگیا جب جسٹس قیوم اورافتخارچوہدری آپ کی خواہش اورمرضی کے مطابق فیصلہ کرتے تھے ،

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے ایرڈ یونیورسٹی راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کمیٹی میں کوئی حکومتی وزیر شامل نہیں ،جسٹس عظمت سعید بہت معتبر ججز میں سے ایک ہیں، مریم بی بی جلسہ میں مہنگے ترین کپڑے پہنتی ہیں ، کسی کو جیل میں رکھنے کا شوق نہیں تاہم نوازشریف،خواجہ آصف عوام کا پیسہ واپس کریں، پھر دبئی میں رہیں یا جہاں مرضی جائیں۔

 

 

 

فواد چوہدری نے مزید کہاکہ بجلی اس لئے مہنگی کرنی پڑی کہ 10ہزارمیگا واٹ جس کی ضرورت نہیں تھی کا معاہدہ نوازشریف نے کیا ،قوم مہنگائی کی وجوہات کو بھی تو دیکھیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن کا شیڈول الیکشن کمیشن جلد ہی دے دے گا ،اپوزیشن نے اصلاحات کا موقع گنوا دیا ہے۔

Leave a reply