جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکیاں، اہلیہ مقدمہ درج کروانے پہنچ گئی

0
41
qazi faiz

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ دھمکیوں پر مقدمہ درج کروانے تھانے پہنچ گئیں اور اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی جانب سے تھانے میں دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرے خاوند کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں, ایک شخص میرے میاں کو ایک ویڈیو میں قتل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے,جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ نے تھانہ سیکریٹریٹ میں شکایت درج کرا دی,

درخواست میں کہا گیا کہ پولیس جمع کرائے گئے مواد کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرے,سپریم کورٹ کے جج کو قتل کی دھمکیاں دینا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے, پولیس ایکشن لے, جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ نے درخواست ایس ایچ او تھانہ سیکٹریٹ اسلام آباد کے پاس خود جمع کرائی،

سرینا عیسی نے ویڈیو ثبوت ایس ایچ او کے حوالے کیا اور جمع کرائے گئے مواد کی بنا پر ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی. درخواست مین کہا گیا کہ جس ویڈیو میں دھمکی دی گئی اس میں کہا گیا ہے کہ جو آدمی بھی اسٹیبلشمنٹ میں پکڑا جائے چاہے فائز عیسیٰ ہو سامنے فایرنگ سکواڈ کے کھڑا کر دیا جائے

قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

جوڈیشل کونسل کے خلاف سپریم کورٹ کا بینچ تحلیل

کسی جج پر ذاتی اعتراض نہ اٹھائیں، جسٹس عمر عطا بندیال کا وکیل سے مکالمہ

ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم

حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا

صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا

منافق نہیں، سچ کہتا ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،آپ نے کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کی،جسٹس عمر عطا بندیال

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال

درخواست میں دھمکی کے بارے میں مزید کہا گیا کہ ویڈیو میں دھمکی دینے والا شخص کہتا ہے کہ صرف ان افراد کو جو اس قسم کے ہیں انکو پھانسی لگانے کی ضرورت ہے اور سارے شہر کو بلایا جائے،اور دکھایا جائے فوارہ چوک پر بلا کر کہ آج فلاں آدمی کو گولی ماری گئی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کرنیکا فیصلہ

Leave a reply