جسٹس قاضی عیسیٰ فائزکیس اہم موڑ پرآگیا

0
46

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس میں دائرہ اختیار سے تجاوز پر سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل(ایس جے سی) سے وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان بار کونسل نے حالیہ درخواست میں استدعا کی کہ فل کورٹ، سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل کو کم از کم تمام ریفرنسز دائر کرنے، سماعت کے لیے مقرر کرنے کی تاریخوں اور ہر ریفرنس میں ملنے والی شواہد سے متعلق بنیادی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کرے۔

پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ می درخواست دائر کی تھی جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کو چیلنج کیا گیا تھا۔درخواست میں کہا گیا کہ ان میں سے کوئی بھی تفصیلات سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی میں رازداری کے لیے محفوظ نہیں کی گئں تھیں۔

عدالت عظمیٰ میں سپریم کورٹ رولز 1980 کے تحت 2 صفحات پر مشتمل درخواست میں پاکستان بار کونسل نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی سے متعلق بنیادی سوالات اٹھائے ہیں۔

Leave a reply