نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لئے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق

جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا نام سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نےتجویز کیا
KPK

پشاور: نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لئے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہو گیا،جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا نام منظوری کے لیے گورنر خیبر پختوخوا کو بھیجا جائےگا-

باغی ٹی وی : گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے جس کے باعث صوبائی کابینہ تحلیل ہو گئی تھی جس کے بعد آج نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے نام پر مشاورت کے لیے سی ایم ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی شریک ہوئے-

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ کے پی کے لیےجسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہو گیا ہےجسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا نام سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نےتجویز کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیاہے۔

میو ہسپتال میں زخمی مریض کے لواحقین کی فائرنگ

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت نئےنگراں وزیراعلیٰ کو نامزدکیا، اکرم درانی اور محمود خان نے اس نام پر اتفاق کیا ہے، اور نگراں وزیراعلیٰ کے پی کے نام کی سمری گورنرہاؤس موصول ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے، وہ چیف جسٹس سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان رہ چکے ہیں اور خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کا حصہ بھی تھے۔

ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

دوسری جانب پی ٹی آئی نے اس نام کو مسترد کرتے ہوئے عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے،پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کےسیکرٹری اطلاعات ظاہر شاہ کا کہنا ہے کہ یہ آئینی فورم نہیں کہ یہ لوگ وزیراعلی کو نامزد کریں، گورنرغیر قانونی اقدامات اُٹھارہے ہیں گورنر نے کس حیثیت میں سابق وزیراعلی اوراپوزیشن لیڈر کو خط لکھا، تمام پہلوؤں کا قانونی جائزہ لینےکے بعد عدالت جائیں گے۔

Comments are closed.