وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو اور وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کی( کے- الیکٹرک) سے متعلق اجلاس کی مشترکہ صدارت

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے مسائل کے حل سے متعلق اجلاس میں معاون خصوصی برائے پٹرولیم، ندیم بابر، معاون خصوصی برائے پاور تابش گوہر، کے-الیکٹرک چیئرمین شان اشعری، سی-او کے الیکٹرک مونس عبداللہ، سیکرٹری نجکاری حسن ناصر، اور دیگر سینئر عہدیداران نے شرکت کی

شنگھائی الیکٹرک پاور کے نمائندوں کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ،اجلاس میں کے- الیکٹرک کی ادائیگیوں اور وصولیوں، پاور ٹیرف کا اطلاق اور مستقبل کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی ،کے- الیکٹرک کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیئے موجودہ معاملات کو جلد از جلد طے کرنے کے لئے کوشاں ہیں

Shares: