اجزاء:
کابلی چنے 1 پاؤ
چاول آدھا کلو
پیاز 1عدد باریک کٹی ہوئی
ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
تیز پات پتا آدھا
کشمش 1 چوتھائی پیالی
کالا زیرہ 1 چوتھائی چائے کا چمچ
چھوٹی الائچی 3عدد
کالی مرچ ثابت 3 عدد
نمک حسب ذائقہ
ہری مرچ ثابت 2 عدد
دار چینی ایک چھوٹا ٹکڑا بھون کر پیس لیں
گھی آدھی پیالی

ترکیب:
چنوں کو پکانے سے پہلے 1 گھنٹہ بھگو دیں اور چاولوں کو 20 منٹ کے لیے بھگو دیں چنوں کو اچھی طرح ابال لیں اور اس میں میٹھا سوڈا ڈال دیںاس سے چنے اچھی طرح گل جائیں گے جب چنے گل جائیں تو ان کا پانی نکال دیں اور دھو لیں ایک دیگچی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور پیاز فرائی کریں جب پیاز براؤن ہو جائے تو آدھی نکال لیں آدھی میں تمام مصالحےکشمش کے علاوہ ڈال کر اچھی بھونیں
پھر چنے اور کشمش ڈال کر بھونیں پھر جتنے چاول ہوں اس سے ڈبل پانی لگا دیں مثلا آدھا کلو چاولوں میں کلو پانی لگانا ہے جب پانی کو ابال آ جائے تو اس میں چاول ڈال دیں اور پکنے دیں جب پانی خشک ہو جائے اور چاول نرم ہو جائیں تو دم پر رکھ دیں اوپر سے تلی ہوئی پیاز ڈال دیں مزے دار کابلی چنوں کا پلاؤ تیار ہے

Shares: