وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے وزارت مواصلات کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی وزارت مواصلات آمد پر بھر پور استقبال کیا گیا ، سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو گلدستہ پیش کیا گیا ،سیکریٹری مواصلات علی شیرمحسود نے وفاقی وزیر مواصلات کو وزارت اور ذیلی اداروں سے متعلق تعارفی بریفنگ دی، چئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ارشد مجيد اور وزارت مواصلات کے دیگر ذیلی اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی،
https://twitter.com/teamaleemkhan/status/1776162308684738628
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ کام کرنے کے تین بنیادی اصول وضع کئے ہیں، وزارت کیلئے محصولات میں اضافہ، اعلیٰ معیار کی تعمیر اور شفافیت کو اپنائیں گے، خدمت کے جذبے سے سیاست میں آیا ہوں اور عوامی خدمت و ملک و قوم کی ترقی اولین ترجیح ہے۔ عوامی بھلائی کے منصوبوں پر کام کرینگے
پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، علیم خان
عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری
اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان