امریکی انٹیلی جنس اداروں نے اپنی تازہ ترین جاری کی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ وہ کبھی بھی کورونا وائرس کے ابتدا کے بارے میں نشاندہی نہ کر سکیں۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے کورونا وائرس کے جانوروں سے انسانوں میں منتقلی یا لیبارٹری سے اخراج کے بارے میں ایک نیا اور تفصیلی مطالعہ جاری کیا گیا ہے۔
امریکہ کے ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کے دفتر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کا قدرتی ماخذ اور لیبارٹری سے وائرس کا لیک ہونا دونوں قابل فہم مفروضے ہیں۔ رپورٹ میں کورونا وائرس کو ایک حیاتیاتی ہتھیار سمجھنےکےمفروضےکومسترد کردیاگیا ہے۔
60 فیصد آبادی کی ویکسین مکمل:این سی او سی کا شہروں میں کورونا پابندیاں مکمل طور پرختم کرنے کا فیصلہ
یاد رہے کہ کورونا کا پہلا کیس چین میں دسمبر 2019میں رپورٹ ہو اتھا جسےووہان شہر کی ایک سی فوڈ مارکیٹ سے جوڑا گیا تھا۔ بہت سے ماہرین نے یہ خیال بھی ظاہر کیاتھا کہ یہ وائرس ووہان کی ایک خفیہ لیبارٹری میں تیار کیاگیا ہے۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے قریب واقع ملک ٹونگا میں کورونا کا پہلا کیس سامنےآگیا بحر الکاہل کے کنارے واقع یہ چھوٹاساملک ان چند مٹھی بھر ممالک میں شامل تھاجواب تک کوروناسے بچے ہوئےہیں ٹونگا حکام کے مطابق نیوزی لینڈ سے ٹونگا واپس آنے والے ایک شخص میں قرنطینہ کےدوران انفیکشن پایا گیاہے متاثرہ شخص کواکتوبر میں مکمل ویکسین لگا دی گئی تھی۔
کورونا ٹونگا میں بھی پہنچ گیا ،پہلا کیس رپورٹ
ٹونگا کے وزیر اعظم پوہیوا ٹیونیٹوا نے خبردار کیا کہ ملک کے مرکزی جزیرے ٹونگاٹاپو کے رہائشیوں کو کورونا کا پہلا کیس ریکارڈ کرنے کے بعد اگلے ہفتے ممکنہ لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑے گا ٹونگا کی کل آبادی ایک لاکھ چھ ہزارہے آبادی کا بڑاحصہ ٹونگا ٹاپو کے مرکزی جزیرے پرآباد ہے ، اور ایک تہائی سے بھی کم آبادی کو کوویڈ-19 کے خلاف مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے۔