باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز عمران خان کے کہنے پر کیا گیا،ہر شہر سے لوگوں نے جیل بھرو تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے آئین کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ دیا، آئین کے مطابق انہوں نے90دن میں انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے، ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام کیلئے الیکشن کروانا انتہائی ضروری تھا، یہ اپنے کیسز سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے اقتدار کو طول دینا چاہتے ہیں توقع کرتا ہوں خیبر پختونخوا کے گورنر بھی آئین کے مطابق الیکشن کی تاریخ دینگے، ملک کو اس بحران سے نکالنے کے لیے عمران خان تیار ہیں،کارکنوں پر تشدد کیا گیا لیکن عمران خان نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا، حکومت ہوش کے ناخن لے، ملک ڈوب رہا اور یہ اقتدار سے چپکے ہوئے ہیں، خدارا عوام پر اعتماد کریں اور شفاف الیکشن کروائیں،تحریک انصاف نے الیکشن سے متعلق بات چیت پر کبھی انکار نہیں کیا،نیب کیسز سے بچنے کیلئے پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے،
فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف
مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے نواز شریف دوائیں لینے گئے تھے، ڈاکٹر ابھی تک نسخہ لکھ رہا ہے، نواز شریف سے کہوں گا کہ گھبرائیں نہیں واپس آجائیں، ڈار سے سرمایہ کار ڈر رہا ہے، ملک میں بحرانی کیفیت پیدا ہوچکی ہے، پورے ملک میں ایک ساتھ جنرل الیکشن کرائے جائیں،








