آئینی ترمیم کے بعد ہمارے مایہ ناز کبوتر باز انگلینڈ چلے گئے،شیر افضل مروت

marwat

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے بعد ہمارے مایہ ناز کبوتر باز تو انگلینڈ چلے گئے

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ جب قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس بنے تو وہ تشریف لائے اوراب قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ ہی روانہ ہوگئے، نواز شریف شاید کبوتر بازی کے ٹورنامنٹ میں شرکت کےلئے باہر گئے ہیں،ابھی بھی نظام نواز شریف کے تابو ہےہوسکتا ہے وقت آنے پر وہ وزیراعظم نہ بنانے پر اظہار ناراضگی کر دیں،اب ایسے لگتا ہے کہ نواز شریف کا موجودہ سپریم کورٹ پر اعتماد نہیں رہا،شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ایک امیدہماری پیدا ہوئی ہے، تیزی سے عدلیہ کی گرتی ساکھ اب مزید گرنا بند ہو جائے،پی ٹی آئی نئے چیف جسٹس کی مخالف نہیں ہے،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی حکومتی مقاصد پورے نہیں کرینگے اور ان سے انصاف کی توقع ہے،ہمیں امید ہے سپریم کورٹ کا روم نمبر ون اب نا انصافیاں نہیں کرے گا اور نظام انصاف کو یحییٰ آفریدی بہتر بنائیں گے،

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے نماز کے دوران تصویر بنانے پر ایس پی سیکیورٹی کا تبادلہ کر دیا

نئے چیف جسٹس یحی آفریدی نے پہلا انتظامی حکم جاری کر دیا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو گارڈ آف آنر پیش،فل کورٹ اجلاس 28 اکتوبر کو طلب

Comments are closed.