کابل ایئرپورٹ فعال:پروازیں شروع:دنیا حیران یہ کیسے ممکن

0
64

کابل :افغانستان سے امریکا کے مکمل انخلا اور طالبان کے کنٹرول کے بعد دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو جزوی طور پر کھول دیا گیا۔

ہفتے کو کابل سے اندرون ملک کی دو طرفہ آزمائشی پرواز نے اڑان بھری جبکہ قطر کیلئے اپ اینڈ ڈاؤن روٹ کی فلائٹس بھی آپریٹ کی گئیں۔

قطر کی کمرشل ائیر لائن قطر ائیر ویز کی دوحہ سے روانہ ہونے والی ایک پرواز QR-3234 نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دوپہر 12 بجے لینڈنگ کی جبکہ یہی بوئنگ 777 طیارہ پرواز QR-7277 کے طور پر سہہ پہر 3:45 پر کابل سے دوحہ کیلئے روانہ ہوا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق افغانستان کی سرکاری آریانا افغان ائیر لائن کی پہلی اندرون ملک آزمائشی پرواز نمبر BM215 سہہ پہر 4:04 پر کابل ائیرپورٹ سے مزار شریف کیلئے روانہ ہوئی۔

 

اس بوئنگ 737 طیارے نے پرواز BM216 کے طور پر شام 5 بج کر 3 منٹ پر مزار شریف سے کابل کیلئے اڑان بھری۔

ذرائع کے مطابق امریکی اور اتحادی افواج کے انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ اندرون ملک پروازوں کیلئے فعال ہو گیا، آج پہلی پرواز نے اڑان بھری،پرواز کابل ایئرپورٹ سے مزار شریف کیلئے روانہ ہوئی۔

دوسری طرف سربراہ افغان سول ایوی ایشن کا کہناتھا کہ غیرملکی پروازیں شروع کرنے کیلئے کچھ وقت کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں فضائی سروس شروع کرنے کیلئے قطر کے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔

Leave a reply