کابل: بیشتر سفارتخانے بند پاکستانی سفارتخانہ تاحال فعال،انخلا کرنیوالے افراد پاکستان کے شکر گزار
افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد سے اب تک کابل میں واقع پاکستانی ایمبیسی نے کام جاری رکھا ہوا ہے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایمبیسی، افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں اور دیگر بیرونی ممالک کے مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ویزے فراہم کررہی ہے جس میں مختلف ممالک کے نیوز چینلز سے تعلق رکھنے والے صحافی، افغانستان میں ورلڈ بینک، آئی ایم ایف اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے تعلق رکھنے والے افغان شامل ہیں۔
کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد جہاں دیگر ممالک نے کابل میں اپنے سفارت خانے بند کردیے وہی پاکستان نے ان دنوں میں لوگوں کو مسلسل سہولت فراہم کی۔
کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد پاکستانی ایمبیسی نے اب تک تقریبا پانچ ہزار ویزے جاری کیے ہیں جس میں غیر ملکی صحافی اور افغان شامل ہے۔ علاوہ ازیں آن لائن پاکستانی ویزہ پراسس بھی فعال ہیں جس سے بڑی تعداد میں افغان اور غیر ملکی استفادہ حاصل کررہے ہیں۔
دھماکے امریکی فورسز نے کابل ایئرپورٹ کے اندراپنے سامان کو تباہ کرنے کے لیے کئے ذبیح اللہ مجاہد
کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد پاکستانی ایمبیسی نے اب تک 8 ہزار لوگوں کو افغانستان سے نکالا ہے جس میں غیر ملکی صحافی ، بین الاقوامی کمپنیوں اور اداروں سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی اور افغان، اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد شامل ہیں۔
8 ہزار افراد میں سے تقریبا پندرہ سو کے قریب افراد کو پی آئی اے کے خصوصی طیارے، اور باقیوں کو ایمبسی کی جانب سے فراہم کردہ بسوں کے ذریعے طورخم کے راستے پاکستان بھیجا گیا ہے۔
کابل میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان خود اس وقت کابل میں موجود ہے اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔