رحیم یار خان کچہ آپریشن آٹھویں روز بھی جاری پولیس نے بڑی کامیابیاں حاصل کر لیں
کچہ آپریشن کامیابیاں سمیٹتے ہوئے آٹھویں روز بھی جاری پولیس کی کچہ کراچی میں پیش قدمی مسلسل جاری ہے. ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈاکوؤں اور عسکریت پسندوں کے مزید چار ٹھکانوں کو نظر آتش کرکے قبضہ جما لیا گیا، پولیس اور عسکریت پسند گروہوں کے درمیان کچہ کراچی میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے آپریشن کے دوران متعدد ڈاکو ہلاک اور گرفتار ہو چکے کریمنلز کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں سمگل شدہ ہیوی اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے،خطرناک لٹھانی گینگ کے متعدد خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرتے ہوئے قبضہ میں لے لیا گیا، بستی غنی لٹھانی میں بھی آپریشن کے بعد کنٹرول پولیس نے سنبھال لیا،
ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانے گرانے کے بعد جلا دیے گئے
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
ڈھولچی ڈانسر گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے نوگو ایریا سمجھا جانے والا ہزاروں ایکڑ رقبہ کو کریمینلز سے کلئیر کروا کر ریاست اور قانون کی رٹ بحال کر دی، پولیس نے اندرون کچہ کراچی بنگلی، افضل لٹھانی اور نوز بند پر کیمپ قائم کر لیئے، پولیس آپریشن میں کچہ کریمینلز کی پسپائی جاری ملزمان کے درجنوں ٹھکانے تباہ، کمین گاہیں مسمار و نظر آتش کر دی گئی ہیں، تمام کریمنلز پولیس کاروائی پر بے بس پسپا ہو کر جزیرہ نما دریائی جنگل میں فرار، دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ پولیس کی پیش قدمی جاری ہے








