کچے میں آپریشن کے دوران 208 ڈاکوؤں کوگرفتار کیا گیا،3 ماہ کی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش

0
55

سندھ پولیس کی جانب سے گھوٹکی، کشمور اورسکھر کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

باغی ٹی وی : پولیس نے کچےمیں جاری آپریشن کی 3 ماہ کی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کردی آپریشن کے دوران 208 ڈاکوؤں کوگرفتار کیا گیا ہےرپورٹ کے مطابق گھوٹکی میں 63 مقابلوں میں 5 ڈاکو ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ سکھرمیں 53 مقابلے کے دوران 8 ڈاکو ہلاک اور27 کو زخمی حالت میں گرفتارہوئے ہیں۔

صادق آباد ،کچے میں پولیس آپریشن گیارہویں روز بھی جاری، ڈاکوؤں کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ

رپورٹ میں مزید بتایا کہ کشمور میں 42 مقابلے میں 6 ڈاکو ہلاک اور3 زخمی حالت میں گرفتارکیے گئے ہیں اور شکار پور میں31 پولیس مقابلوں میں 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار گئے ہیں-

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کچےمیں آپریشن کے دوران 208 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا اور 3ماہ کے دوران 30 شہریوں کو ہنی ٹریپ سے تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

بھتہ خوری اور اغواء میں ملوث سی ٹی ڈی ایس ایچ او سمیت 4 اغواء …

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صوبہ سندھ میں موجود کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس ایکشن اور کارکردگی پر مشتمل رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ عوام کے جان ومال اور عزت وآبرو کے تحفظ کے ضمن میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور جاری انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز میں مذید تیزی لاتے ہوئے کچے کے علاقوں سے ڈاکوؤں کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔

سرگودھا : آر پی او شارق کمال صدیقی کی تھانہ نورپور میں کھلی کچہری

Leave a reply