کراچی سٹاک مارکیٹ کے قریب دہشت گردوں کا حملہ

0
34

کراچی سٹاک مارکیٹ کے قریب دہشت گردوں کا حملہ

باغی ٹی وی :کراچی سٹاک مارکیٹ کے قریب دہشت گردوں کے حملے میں ‌میں ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں‌ بحق ہو گئے, سکیورٹی فورسز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 2 دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا.

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے
ولیس کے مطابق 4 مسلح افراد نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ دستی بم حملے اور فائرنگ میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سیکیورٹی گارڈ اور 2 شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا بتانا ہےکہ دہشت گردوں کے حملے میں 2 شہری جاں بحق بھی ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کا بتانا ہےکہ سیکیورٹی اہلکار اسٹاک ایکسچینج میں داخل ہوچکے ہیں اور جوابی کارروائی میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے جب کہ ایک دہشت گرد اب بھی اسٹاک ایکسچینج کے اندر موجود ہے جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے قریبی علاقوں کا بھی مکمل محاصرہ کرلیا ہے جب کہ حملے کے بعد آئی آئی چندریگر روڈ کو میری ویدرٹاور اور شاہین کمپلیکس سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حملے میں اب تک 5 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں 2 عام شہری جاں بحق ہوئے جب کہ 3 دہشت مارے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشت گرد جدید اسلحہ سے لیس تھے اور ان کے پاس بارودی مواد سے بھری جیکٹیں بھی موجود تھیں

Leave a reply