کہاں ہوگی بارش اور کہاں لگے گی کڑاکے کی دھوپ
باغی ٹی وی : محمکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج بالائی اور وسطی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب میں بارش کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش ہوسکتی ہے .
لیہ، ڈی جی خان ،پنجاب میں ملتان، میانوالی، میں بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں بھی رات کے وقت بارش کی توقع ہے، خیبرپختونخوا میں سوات، کوہاٹ، مانسہرہ میں بھی بارش اپنا رنگ دکھا سکتی ہے .بلوچستان اور سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا، سبی میں درجہ حرارت اڑتالیس تک جانے کی پیشگوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36،بارکھان36 ،دالبندین40، گوادر 35، قلات31،خضدار39،لسبیلہ39، نوکنڈی 41، سبی46،تربت43،ژوب38اور زیارت میں 27ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاآج اتوار کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ موسیٰ خیل ،بارکھان ، ژوب اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔








