ایمسٹرڈیم میں مقیم ایک عالمی شہرت یافتہ بصری کہانی نگار جمی نیلسن نے پاکستان کے شمالی علا قہ جات بشمول چترال کی وادی کیلاش اور بلتورو گلیشیئر کا سیاحتی دورہ کیا۔ یہ گلیشیرقطبی علاقوں اور دنیا کی دوسری بلند ترین پہاڑ کے ٹو کے قریب پائے جانے والے بڑے گلیشیرز میں سے ایک ہے۔
سفارت خانہ پاکستان نیدرلینڈ زنے پاکستانی حکام بشمول انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے باہمی اشتراک سے جمی نیلسن کے دورہ پاکستان کا انتظام کیا۔ سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے جمی نیلسن سے ایمسٹرڈیم میں ان کے اسٹوڈیو میں ملاقات کی،جہاں جمی نیلسن نے اپنے دورہ کے متعلق اپنی یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے آئندہ پاکستان کے دیگر علاقوں کے سیاحتی دوروں کا بھی عزم ظاہر کیا۔
جمی نیلسن اپنے کیمرے کے لینز کے ذریعے مقامی ثقافتوں اور علاقائی زندگیوں کے سفر کو بیان کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے فوٹو گرافی پر مبنی کہانیوں کی تین کتب مرتب کی ہیں جس میں ‘بیفور دی پاس اووے’ اور ‘ہومیج ٹو ہیومینٹی’ شامل ہیں۔ جمی نیلسن کا کام دنیا کے مختلف حصوں میں تصویری اور عمیق نمائشوں کے انعقاد کی وجہ سے مشہور ہے۔
جمی نیلسن پاکستان کو دنیا کے خوبصورت ترین مقامات میں شمار کرتے ہیں۔ اس سے قبل وہ اپنی اوائل عمری میں بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں اوراس طرح پاکستان ان کی بطور نوجوان ایڈونچر اور فوٹوگرافی کی ابتدائی منازل میں سرِ فہرست ہے۔ سفیرسلجوق مستنصر تارڑ نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستانی سفارت خانہ ملکی اداروں اور دیگر حکام کی مدد سے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔اور جمی نیلسن کے اگلے دورے کا منتظر ہے۔
سگریٹ جلانے کے لئے ماچس نہ دینے پر 21 سالہ نوجوان قتل
ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج
شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا
خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاںبنتی ہیں زیادہ شکار
حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام
سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی
زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا
دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج
خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار