خاور مانیکا تشدد کیس، گرفتار وکیل کی ضمانت منظور

0
66
khawar manika

خاور مانیکا تشدد کیس، پی ٹی آئی وکیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

نسداد دِہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی وکیل فتح اللّٰہ برکی کی درخواست ضمانت منظور کر لی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے وکیل کی ضمانت 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی، دوران سماعت وکیل صفائی ریاست علی نے عدالت میں کہا کہ ویڈیو دیکھ لیں فتح اللّٰہ برکی اکیلے ہیں، ان پر اقدام قتل کی دفعہ بھی لگا دی، کوئی میڈیکل یا شواہد نہیں،خاور مانیکا کے ساتھ پرائیویٹ افراد تھے، پولیس تو موجود ہی نہیں تھی، مقدمہ بھی خاور مانیکا نے نہیں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا، دیگر ملزمان کی ضمانت کنفرم ہو گئی، فتح اللّٰہ برکی کو بھی ضمانت دی جائے

عدالت نے دلائل کے بعد وکیل فتح اللہ برکی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا.

خاور مانیکا پر تشدد سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی وکلا عثمان ریاض گل، فتح اللہ برکی اور زاہد بشیر ڈار نے ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں،ملزمان میں مرزا عاصم بیگ، انصر محمود کیانی اور سعید خان سدوزئی بھی شامل ہیں۔

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

ڈسرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے احاطے میں خاور مانیکا پر حملے کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا،مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں دہشگردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہیں، مقدمے میں پی ٹی آئی کے وکلاء نعیم پنجوتھا، علی اعجاز بٹر، زاہد بشیر ڈار، عثمان گِل، انصرکیانی سمیت 25 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے،مقدمے میں موقع پرموجود 12 پولیس اہلکارگواہ بن گئے،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سماعت کے دوران وکلاء اور پرائیویٹ افراد نے احاطہ عدالت میں ہلڑ بازی کی ،مجمع کی قیادت ایڈوکیٹ برکی کر رہے تھے، ایڈوکیٹ برکی نے خاور مانیکا کو للکارا کہ آج اس کو زندہ نہیں چھوڑنا، ایڈوکیٹ برکی نے خاور مانیکا کو دھکا مارا اور نعیم پنجوتھا نے مکوں سے حملہ کیا

واضح رہے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عدت میں نکاح کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا عدالت میں پیش ہونے کیلئے آئے جہاں عدالتی احاطے میں موجود پی ٹی آئی کے وکلا نے ان پر تشدد کیا اور تھپڑ مارے،خاور مانیکا پر وکیل کے تشدد کے بعد ان کے ساتھ موجود وکلا ءنے انہیں بچایا اور عدالت میں لے گئے،عدالت میں جج کے چیمبر میں جانے کے بعد بھی پی ٹی آئی وکلاء اور کارکن خواتین نے کمرہ عدالت میں خاور مانیکا کو بوتلیں ماریں-

Leave a reply