مظفر گڑھ: پولیس نے دوران ڈکیتی خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی : ڈی پی او کے مطابق 4 ملزمان نے 13 جون کو دوران ڈکیتی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور 14 جون کو ہی خان گڑھ میں ملزمان نے ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی ملزمان نے زیادتی کے دوران مزاحمت پر لڑکی کے بھائی کو قتل اور والد کو زخمی کردیا۔
ستر سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی
ڈی پی او کا کہنا ہےکہ ملزمان نےخواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا اعتراف کیا ہے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور ڈکیتی کے دوران لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔
قبل ازیں پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں ستر سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی ستر سالہ خاتون کو گھر چھوڑنے کے بہانے نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکل پر بٹھایا اور ویرانے میں لے جا کر نہ صرف زیادتی کی نشانہ بنایا بلکہ اس سے پیسے بھی چھین لئے تھے-
خاتون نے ارشد نامی شخص پر شبہ ظاہر کیا تھا کہ اس نے زیادتی کی ہے،ملزم کا تعلق بہاولنگر سے ہے اور ملزم ایک پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکا ہے-
جبکہ اوکاڑہ میں ہی ایک ستر سالہ شخص نے پانچ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا ملزم نے بچی کو چیز لانے کے بہانے زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم کے خلاف پہلے بھی مقدمہ درج ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم بچی کا پڑوسی تھا، جس نے بچی کو چیز کے بہانے بلا کر گھناؤنا کام کیا-







