عید الاضحیٰ؛ سندھ کی جیلوں سے کئی قیدی رہا

کئی اے ٹی ایمز خراب جبکہ متعدد میں کیش ختم
0
39
Jail

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے عید الاضحیٰ پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ آئی جی جیل خانہ جات سندھ انور مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ سندھ بھر کی جیلوں سے 8 قیدی رہا اور 304 کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے اور آئی جی کراچی سینٹرل جیل سے 4، ڈسٹرکٹ جیل ملیر اور سینٹرل جیل سکھر سے دو، دو قیدی رہا کر دیے گئے۔

علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد جیل کے 64 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی ہوئی جبکہ خیرپور جیل کے 61، کراچی سینٹرل جیل کے 52 اور سکھر جیل کے 41 قیدیوں کی سزا میں کمی کی گئی ہے جبکہ آئی جی جیل خانہ سندھ نے بتایا کہ سینٹرل جیل میرپورخاص کے 24، لاڑکانہ جیل کے 23 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
فتنے کو تخفظ دینے کے لئے نظریہ عمران استعمال کیا جا رہا ہے،جاوید لطیف
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟
پی آئی اے کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل
مصدق ملک نے تیل ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر دیا
ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار

انور مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ غداری، ملک دشمنی اور سنگین جرائم کے قیدیوں کو سزا میں کمی کا فائدہ نہیں ملےگا۔ واضح رہے کہ دوسری جانب عید الاضحیٰ کے باعث ملک بھر میں قیدیوں کو پھانسیوں کا عمل روک دیا گیا جبکہ رپورٹ کے مطابق عید قربان کے باعث اڈیالہ جیل سمیت ملک بھر کی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کا عمل روک دیا گیا، جو اب فیصلے کے مطابق ستمبر کے آخری عشرے میں شروع کیا جائے گا۔

دوسری جاننب ملک میں عید الاضحیٰ سے قبل ہی کئی اے ٹی ایمز خراب ہوگئیں اور متعدد میں کیش ختم ہوگیا، عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف ہے۔ عید سے ایک روز قبل ہی کئی اے ٹی ایمز خراب ہوگئیں اور متعدد میں کیش ختم ہوگیا، بینکوں کی ہیلپ لائنز بھی کام چھوڑ گئیں۔

شہریوں کو اپنی ہی رقم نکلوانے کے لیے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے شکوہ کیا کہ عید قریب آتے ہی اے ٹی ایم کے لنک ڈاؤن ہونا معمول بن چکا ہے۔ تاہم خیال رہے کہ ملک میں عید الاضحیٰ منائی جائے گی اور یکم جولائی تک عام تعطیلات ہیں۔

Leave a reply