یوکرین کے دارالحکومت کیف میں 35 گھنٹے کا کرفیو نافذ

0
74

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں بڑھتی شیلنگ کے سبب 35 گھنٹے کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیف کے میئر کا کہنا ہے کیف میں آج شام 8 بجے سے جمعرات کی صبح 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا کرفیو کے دوران شہر میں اسپیشل پرمیشن کے بغیر گھومنے کی اجازت نہیں ہو گی، کیف یوکرین کا دل ہے، اس کا دفاع کریں گے۔

دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف میں رہائشی بلاک پر حملے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے یوکرین کی سرکاری ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ کیف کے ضلع سویا توشینسکی میں 16 منزلہ رہائشی عمارت پر حملےکے بعد ملبے سے 27 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے-

اس سے قبل یوکرینی دارالحکومت کیف کے وسطی علاقے میں 3 دھماکے سنے گئے تھے یوکرین کے ریجن دنیپرو میں روسی راکٹ حملے میں مرکزی سول ایئر پورٹ کا رن وے تباہ ہو گیا تھا گورنر دنیپرو کا کہنا تھا کہ روسی فوج نے رات کو مرکزی سول ایئر پورٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا جس سے ایئر پورٹ کا رن وے تباہ ہو گیا اور ٹرمینل کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

یوکرین پر حملہ: روسی چینل پر براہ راست خبروں کے دوران خاتون ملازمہ کا انوکھا…

ادھر پولینڈ، جمہوریہ چیک، سلوانیہ کے وزرائے اعظم آج یوکرینی دارالحکومت کیف جائیں گے رپورٹ کے مطابق جمہوریہ چیک، پولینڈ اور سلوانیہ کے وزرائے اعظم یوکرینی دارالحکومت کیف میں یورپی یونین کے رہنماؤں کے نمائندوں کے طور پر صدر وولودومیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔

جمہوریہ چیک کے وزیرِ اعظم پیٹر فیالا کا کہنا ہے کہ یوکرین کے دورے کا مقصد یوکرین کی خود مختاری اور آزادی کے لیے یورپی یونین کی حمایت کی تصدیق اور یوکرین کے لیے حمایت کا وسیع پیکیج پیش کرنا ہے۔

دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین کے ریجن خیر سون کے تمام علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے-

یورپی یونین نے یوکرینی پناہ گزینوں کیلئے دروازے کھول دئیے

Leave a reply