پاکستان کے نامور ڈرامہ ڈائریکٹر امین اقبال کی صاحبزادی کائنات امین نے اپنا فیشن برانڈ” میم صاحب”
متعارف کرا دیا ہے جس کی باقاعدہ لانچنگ تقریب جلد منعقد کی جائے گی۔کائنات امین نے اپنی پہلی کلیکشن میں دور حاضر کے جدید تقاضوں اور خواتین کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن متعارف کروائے ہیں، جو یقینی طور تیزی سے اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔کائنات نے اپنی حالیہ کلیکشن کے جو جوڑے متعارف کروائے ہیں انکی قیمت نہایت ہی مناسب ہے. کائنات نے نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کے لئے بھی جوڑے نئی اور پہلی کلیکشن میںمتعارف کروائے ہیں.
اس حوالے سے کائنات امین کا کہنا ہے کہ فیشن ڈیزائننگ میرا جنون ہے، اور میں تخلیقی کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں میری کوشش ہے کہ میں ایسا کام کروں کہ میرا کام مجھ سے پہلے موجود اس فیلڈ کے فیشن ڈیزائنرز بھی سراہیں. انہوں نے کہا کہ میرا مقابلہ کسی سے نہیں ہے میرا مقابلہ میرے ساتھ ہی ہے میں صرف اچھا کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں، کائنات امین نے کہا کہ فیشن ڈیزائننگ بہت آسان کام نہیں ہے یہ کام صرف جنون اور شوق سے ہی کیا جا سکتا ہے.مجھے امید ہے کہ میرے کام کو ضرور سراہا جائیگا.