سات کروڑ کا نادہندہ نو حلقوں سے کیسے الیکشن لڑ رہا؟پبلک اکاونٹس کمیٹی برہم

0
29
parliment

چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت پارلیمانی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا.

پی این آر اے حکام نے کہا کہ چیئرمین کانفرنس میں شرکت کے لیے 15روزہ دورے پر بیرون ملک گئے ہیں،نور عالم خان نے کہا کہ چیئرمین کی عدم شرکت میں اعتراضات کا جائزہ نہیں لے سکتے، آئندہ اجلاس میں پی این آر اے کو بلا لیا جائے،پی اے سی سیکریٹریٹ کی کال جانے پر پی ایس سے بات نہیں کرتے،ہمیں وردیوں کا رعب نہ دکھایا جائے،

پبلک اکاونٹس کمیٹی ارکان نے سیکریٹری الیکشن کمیشن پرتنقید کی ارکان نے عمران خان کو 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت دینے پر تنقید کی ،چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ نیب 1800 نادہندگان کی لسٹ بنا رہا ہے تمام وزارتیں اور ادارے نادہندگان کی فہرستیں سیکریٹری الیکشن کمیشن کو بھجوائیں،نیب آپ کو فہرست بھجوائے گا آپ نے ڈرے بغیر نوٹس بھجوانا ہے،ایک بندہ جو 7 کروڑ کا نادہندہ ہے اس کو نوٹس بھیجیں کہ حکومتی خزانے میں پیسے جمع کرائیں، انتخابات 2023 میں آ رہے ہیں تمام نا دہندگان کا ریکارڈ رکھ لیں، شاہدہ اختر علی نے کہا کہ سب کا نام لے لیا مگر جس کا ہیلی کاپٹر کیس میں نام ہے اس کا نام نہیں لیا،ایک ایسا شخص نو حلقوں سے انتخاب لڑ رہا ہے جس کا اسمبلی آنے کا آرادہ ہی نہیں ہے،الیکشن کمیشن اور نیب کو نوٹس لینا چاہیے،

نور عالم خان نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان کے خلاف براہ راست آواز اٹھا رہے ہیں،ہمیں ان کی طرح نہیں کرنا چاہیے،ہم اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے،ادارے کے سربراہ کے خلاف نہیں جانا چاہیے، لوگوں کو اکسانے کی مذمت کرتے ہیں،

چیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے الیکشن کمشن کوکہ دیا کہ عمران خان کوآج ہی نوٹس جاری کریں اور پیسے جمع نہ کروانے والے/ڈیفالٹر اور افواج پر حملہ آور ہونے والے کو الیکشن لڑنےکی اجازت نہ دی جائے۔ برجیس طاہر نےکہاکہ مجھے 15 سوروپے کی وجہ سے الیکشن نہ لڑنے دیا خان تو7 کروڑ کے ڈیفالٹر ہیں

برجیس طاہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے دو سوال ہیں کہ امتیاز کیوں ہو رہا ہے؟ مسلم لیگ ن نے نو حلقوں کے انتخابات کے نتائج روکنے کی تجویز دی ،برجیس طاہرنے کہا کہ وہ جیتے یا ہارے الیکشن کے نتائج کا اعلان نہ کیا جائے،غریب آدمی جو الیکشن لڑتا ہے اس کے لیے اور قانون ہے عمران خان کے لیے اور ،نور عالم خان نے کہا کہ حکومت پاکستان کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیےجلسوں اور جلوسوں پر نہیں، شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ ڈرتے ہیں تو کرسیاں چھوڑ دیں یہ کوئی طریقہ نہیں، نور عالم خان نے کہا کہ آئین کے مطابق کوئی مسلح افواج کے خلاف بات نہیں کر سکتا،الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کی ڈیوٹی ہے آئین کی خلاف ورزی ہورہی ہے،

نواب شیر وسیر اور شیخ روحیل اصغر نے انگریزی میں بات کرنے پر سیکریٹری الیکشن کمیشن کو جھاڑ دیا ،نواز شیر وسیر نے کہا کہ یہاں کچھ ان پڑھ بھی بیٹھے ہیں،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایجنڈے پر بات کروں یا ارکان کے سوالوں کے جواب دوں،پرویز رشید نے کہا کہ پرویز رشید نادہندہ ہونے پر نااہل ہو گیا،آپ نے اس سر پھرے بندے کو نوٹس بھیجا ،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے نادہندگی کی کوئی اطلاع نہیں دی، کچھ خرابیاں ہیں ان کو بہتر کر رہے ہیں، ہم نے ہر طرح کی خلاف ورزی پرسٹینڈ لیا ہے، الیکشن کمیشن کو مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں ہے،ایک فرد نو حلقوں سے الیکشن لڑ رہا ہے یہ زیادتی ہے مگر قانون خاموش ہے، نور عالم نے کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی نادہندگان کے خلاف کارروائی کی جائے، آئین کی خلاف ورزی اور نادہندگان کو نوٹس بھیج کر کاپی پی اے سی کو بھجوائیں، آئینی اداروں کے خلاف بات برداشت نہیں کی جائے گی،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ نیب کی فہرست سمیت دونوں معاملات کمیشن کے سامنے پیش کیے جائیں گے،

افواج پرحملے کے حوالے سے چیئرمین پی اے سی نے وزارت قانون سے قانونی حوالے طلب کرلئے ،پی اے سی نے الیکشن کمیشن کوآرٹیکل 62-63 کے تحت عمران خان کے نادہندہ ہونے اورکردارکو دیکھتے ہوئے کیس آگے بڑھانے کی ہدایت کر دی،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے افواج مخالف سرگرمیوں پرنوٹس کی ہدایت کر دی،

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

Leave a reply