تبدیلی اورانصاف کے نام پر حقوق چھینے جا رہے ہیں، کل پشاور میں پارٹی کنونشن ہو گا، بلاول بھٹو زرداری

0
48

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چارسدہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل یوم سیاہ کے سلسلے میں پشاورمیں پارٹی کنونشن ہوگا. دیر اور باجوڑ میں بھی پارٹی کنونشن رکھیں گے. یہ تبدیلی ،یہ نیا پاکستان عوام کے لیے عذاب بنا ہوا ہے. یہ پاکستان کا نہیں پی ٹی آئی ایم ایف کا بجٹ ہے . سبزی منہگی کردی، ڈیزل منہگا کردیا، چینی منہگی کردی، منہگائی کے سونامی میں عوام کو ڈبو دیا گیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق انہوں‌ نے کہاکہ ہمارا اور آپ کا جدو جہداور قربانیوں کا رشتہ ہے. شہید بھٹو اور بی بی کی قربانیوں کی وجہ سے جمہوریت ملی، معاشی حقوق ملے ،آپ کو صوبے کی شناخت ملی. آپکے جمہوری حقوق پامال اورانسانی حقوق چھینے جا رہے ہیں. یہ حقوق ہم نے جانیں دے کر چھینے ہیں. صدرزرداری کےدورمیں قبائلی علاقوں کے فنڈ کیلیے500فیصداضافہ کیا گیا. صدر زرداری کے دور میں تنخواہوں میں 150فیصد اضافہ کیا گیا. تبدیلی اورانصاف کےنام پر حقوق چھینے جا رہے ہیں.

بلاوہ بھٹو زرداری نے کہاکہ ہماری حکومت نےپنشن میں100فیصد اضافہ کیا، آج بھی پختونخوا میں ہزاروں لیڈی ہیلتھ ورکرز کام کر رہی ہیں، پختونخواور قبائلی علاقے میں ترقیاتی کام پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے، وانا میں گھی پلانٹ ہے تو بھٹو کا بناہواہے،باجوڑ میں پہلا کالج بھٹو کا بنایا ہواہے. شہید بینظیر نے کہا اگر نوکری دینا جرم ہے تو بار بار کروں گی. انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں. آپ کے جمہوری حقوق پامال کیے جارہے ہیں،

Leave a reply