باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کی املاک منجمد کرنے کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دی گئیں

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی جانب سے ایوان میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ یو این سلامتی کونسل کی طرف سے نامزد کردہ اداروں اوراملاک کو منجمد کیاگیا،املاک ضبطگی وزارت داخلہ کی طرف سے نہیں وزارت خارجہ نے کیا،املاک ضبطگی یو این سیکیورٹی کونسل حکمنامہ 2019کے تحت کیا گیا،

وزیر داخلہ کی جانب سے تحریری جواب میں مزید کہا گیا کہ کالعدم تنظیموں کے 76اسکولز، 4کالجز اور 15اسپتال منجمد کیے گئے، 383مدارس، 188ڈسپنسریاں، 10کشتیاں اور 17عمارتیں بھی شامل ہیں،کالعدم تنظیموں کے سب سے زیادہ املاک پنجاب اور خیبر پختونخوا میں منجمد کیے گئے،

جماعت الدعوۃ کی 186 ڈسپنسریاں، 15 اسپتال، 262 ایمبولنس، ایک میت گاڑی کو منجمد کیا گیا،جیش محمد کے 53 مدارس اورمساجد، 2 ڈسپنسریاں اور 2 ایمبولنس کومنجمد کیا گیا،جماعت الدعوۃ کےایک پلاٹ،ایک زرعی اراضی اور2 موٹر سائیکلوں کومنجمد کیا گیا،جماعت الدعوۃ کی 10 کشتیاں، 3 ڈیزاسٹرمینجمنٹ آفس، 17 عمارتیں اور اراضی کو منجمد کیا گیا،

8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

پنجاب میں جماعت الدعوۃ کی 611 اورجیش محمد کی 8 پراپرٹیزکو منجمد کیا گیا،سندھ میں جماعت الدعوۃ کے 80 اور جیش محمد کی 3 پراپرٹیزمنجمد کی گئیں،خیبرپختونخوا میں جماعت الدعوۃ کی 108 اورجیش محمد کی 29 پراپرٹیزمنجمد کی گئیں، بلوچستان میں جماعت الدعوۃ کی 30 اور جیش محمد کی ایک پراپرٹی منجمد کی گئی، اسلام آباد میں جماعت الدعوۃ کی 17 اور جیش محمد کی 4 پراپرٹیز منجمد کی گئیں،آزاد کشمیر میں جماعت الدعوۃ کی 61 اور جیش محمد کی 12 پراپرٹیز منجمد کی گئیں، کالعدم جیش محمد کی 57 اور جماعت الدعوۃ کی 907 پراپرٹیز کو منجمد کیا گیا،

ایف اے ٹی ایف کی ڈیمانڈ، کالعدم تنظیموں کی کتنی جائیداد ضبط کی گئی؟

Shares: