کالعدم تنظیموں سے وابستہ افراد کی کڑی نگرانی کا فیصلہ
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اورسماج دشمن عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکو مزید تیز کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جائے تا کہ سماج دشمنوں اور دہشت گرد عناصر کے خاتمے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

خفیہ معلومات کا بروقت حصول سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں کے قلع قمع میں کلیدی حیثیت کا حامل ہے لہذا پولیس ٹیمیں اپنے انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مضبوط سے مضبوط بنائیں جبکہ انفارمیشن شئیرنگ نظام کو بھی مزید فعال جائے تاکہ دہشتگردو ں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے بروقت اقدامات لئے جاسکیں۔ دینی مدارس، اقلیتی عبادت گاہوں سمیت تمام حساس مقامات کے سکیورٹی پلان اور سرویلنس پر بطور خاص توجہ دی جائے اورسپروائزری افسران خودفیلڈ وزٹس کرکے سکیورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ کو معمول بنائیں۔ کالعدم تنظیموں سے وابستہ افراد جو فورتھ شیڈول میں شامل ہیں کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی جاری رکھی جائے اور نقص امن کی کسی کوشش پرذمہ داران کیخلاف سخت قانونی کاروائی میں رعایت نہ برتی جائے۔

مذہبی منافرت پر مبنی وال چاکنگ اور گستاخانہ تقاریر اور مواد کی نشر و اشاعت کسی صورت قابل قبول نہیں لہذا امن و اتحاد کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام مکتبہ فکر کے علمائے کرام سے کلوز کوارڈی نیشن رکھی جائے اورمانیٹرنگ اور سرویلنس کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔ اندراج قانون کرایہ داری اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد وقت کی اہم ضرورت ہے لہذا خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے بلا امتیاز قانونی کاروائی میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔

یہ ہدایات انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدبارے اعلی سطحی اجلاس کے دوران ہدایات دیتے ہوئے جاری کیں۔ دوران اجلاس ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان اورایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، وسیم احمد خان نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدبارے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی۔

آئی جی پنجاب نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی اور بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے۔ کچی آبادیوں، ریلوے سٹیشنز، بس اڈوں اور ہوٹلز سمیت دیگر حساس مقامات کے گرد کومبنگ، سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں اور ان آپریشنز کی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھی بھجوائی جائیں۔ صوبے کے حساس مذہبی و عوامی اور ہائی پروفائل مقامات کا سکیورٹی آڈٹ دوبارہ کروایا جائے اور سکیورٹی انتظامات میں مزید بہتری کیلئے اگر کہیں مزید وسائل درکار ہیں تو انکی فی الفور فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب نے گزشتہ تین ماہ کے دوران ہونے والے جوائنٹ کومبنگ، سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی تفصیلات بھی پیش کیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان اورایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، وسیم احمد خان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

ایف اے ٹی ایف کی ڈیمانڈ، کالعدم تنظیموں کی کتنی جائیداد ضبط کی گئی؟

کالعدم تنظیموں کی املاک منجمد کرنے کی تفصیلات ایوان میں پیش

Shares: