وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے احکامات اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سوات اور دیر اپر نے کالام اور کمراٹ میں پھنسے ہوئے لوگوں کے لئے ریسکیو شروع کردیا ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اب تک کالام اور کمراٹ سے 35 افراد کانجو ائیرپورٹ اور شرینگل یونیورسٹی شفٹ کئے گئے ہیں۔ شفٹ کئے گئے افراد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1 ہزارسے زائد ہو گئی

دونوں اضلاع میں ہیلی کے ذریعے بیک وقت ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری ہے کمراٹ جنگل سے چار خواتین سیاحوں کو ہیلی سروس سے شرینگل یونیورسٹی شفٹ کیا گیا، ڈی سی اپر دیر موقع پر موجود تھے، سیاحوں کو ریسیو کیا-

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کے مطابق سیاحوں کی محفوظ گھروں تک منتقلی ترجیح ہے،مقامی متاثرہ آبادی کو فوڈ اور شیلٹر ہنگامی بنیادوں پر فراہم کررہے ہیں،تحصیل لیول پر فود سٹوریج ہنگامی بنیادوں پر قائم کررہے ہیں-

آرمی چیف آج سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کےمطابق ریلیف کے لئے تمام حکومتی مشینری کا استعمال یقینی بنا رہے ہیں،پولیس اور دیگر ادارے ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں،منقطع پہاڑی علاقوں میں میڈیسن اور دیگر ضروری اشیاء بھیجے جارہے ہیں-

شوکت علی یوسفزئی کے مطابق ملاکنڈ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں، تمام ریسکیو و ریلیف اقدامات کی خود نگرانی کررہا ہوں، 132 دیگر پھنسے افراد کو آرمی ریسکیو سروس کے ذریعے محفوظ جگہ منتقل کیا گیا سول اور ملٹری حکام مشترکہ طور پر اقدامات کرہرے ہیں پاک آرمی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں-

لوئر کوہستان: سیلابی ریلے سےشاہراہ قراقرم پر قائم کیہال پل کو خطرہ

Shares: