کالکی کوچلن کیوں ہیں مایوس ؟

0
67

کالکی کوچن جنہوں نے یہ جوانی ہے دیوانی اور گلی بوائے جیسی فلموں میں اہم کردار نبھائے ہیں وہ ہیں خاصی مایوس . کالکی کوچلن فلم انڈسری میں انکی رنگت کی وجہ سے کرنا پڑا ہے امیتازی سلوک کا سامنا . اس حوالے سے کالکی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اور کہا کہ مجھے میری رنگت کی وجہ سے مخصوص قسم کے کردار دئیے گئے ہیں اور بہت سارے ڈائریکٹرز نے تو یہاں تک کہا کہ آپ فلاں کردار میں فٹ رہیں گی فلاں میں نہیں، حالانکہ آرٹسٹ سے کام لینے کے بعد ایسا کوئی تاثر قائم کیا جانا چاہیے کہ وہ کیا کر سکتا ہے کیا نہیں صرف رنگت

کی بنا پر ایسا کہہ دینا مناسب نہیں. انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسی اداکارہ کو جانتی ہوں کہ جس کی رنگت زرا فئیر نہیں ہے اس لئے اسے ہمیشہ نوکرانی کا کردار دیا جاتا ہے۔ یہ چیزیں مجھے مایوس کرتی ہیں.انہوں نے کہا کہ میں مسلسل ایک ایسے کردار کے انتظار میں ہوں جس سے میں اپنی بہترین صلاحیتوں کو منوا سکوں. انہوں نے کہا کہ میرے آنے والے پراجیکٹس میں فلم گولڈ فش ہے جس میں ، میں تجربہ کار اداکارہ دیپتی نیول کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی ہوں .یاد رہے کہ صرف گوری رنگت کی وجہ سے نہیں بلکہ بعض ہیروئنز کو تو انکی گہری رنگت کی وجہ سے تنقید اور امتیازی سلوک کا سامنا رہا اس میں نامور سلیبرٹیز کے نام شامل ہیں.

Leave a reply