صبا قمر پاکستان شوبز انڈسٹری کی انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں انہوںنے اپنے ہر نئے پراجیکٹ سے اپنے مداحوں کا دل جیت لیا اور ناقدین کو بھی اپنے کام کی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا. سرمد کھوسٹ اور صبا قمر نے جب جب ایکساتھ کام کیا ایک نئی چیز بن کر سامنے آئی. ان دونوں نے رواں برس فلم کملی کے لئے ایک ساتھ کام کیا. صبا قمر نے سرمد کھوسٹ کی ڈائریکشن میں کام کیا اور سرمد نے صبا سے ایسا کام لیا کہ جس کودیکھ کر شائقین کے رونگھٹے کھڑے ہوگئے. اس قسم کی فلمیں پاکستان میں کم بنتی ہیں، اس فلم کا اعزاز یہ ہے کہ یہ اب نیدرلینڈ کے فلم فیسٹیول میں جارہی ہے،یہ فیسٹول اگلے برس نیدرلینڈ کے شہر روٹرڈیم میں منعقد ہوگا اور یہ 25 جنوری سے 5 فروری تک
جاری رہے گا۔ اس سے قبل یہ فلم بھارتی فلمی میلے میں بھی پیش کی جا چکی ہے. نیدر لینڈ کے فلمی میلے میں اس فلم کا جانا پاکستانیوں کے لئے فخر کی بات ہے. صبا قمر اور سرمد کھوسٹ کے ساتھ فلم کی پوری ٹیم اس کامیابی پر خوش ہے. ان کے ساتھ ساتھ ان کے مداح بھی کافی پرجوش اور خوش ہیں. صبا قمر نے کملی فلم کی ریلیز کے وقت ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یہ میری زندگی کا یادگار ترین کردار ہے جو میں نے کیا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ فلم شوٹ کرواتے ہوئے کئی بار میں اصل میںرو پڑی تھی.