باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید قربان کے موقع پر قربانی کے لئے لائے گئے جانور بھی چوری ہونے لگے
پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کا قربانی کے لیے لایا گیا ایک بکرا گھر کے باہر سے چوری ہو گیا ہے، کامران اکمل کے والد نے بکرا چوری کے حوالہ سے بتاتے ہوئے کہا کہ قربانی کے لئے چھ بکرے خریدے تھے، ان میں سے گزشتہ شب ایک بکرا چوری ہو گیا ہے، بکرا چوری ہونے کی اطلاع سیکورٹی حکام کو دے دی ہے
دوسری جانب عید الاضحیٰ کی آمد ، جانور چوری کرنے والے ملزمان لاہور پولیس کے ٹارگٹ پر ہیں، ڈولفن سکواڈ کا ایمرجنسی 15کی کال پر فوری ایکشن مغلپورہ سے بکرا چوری کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ بکرا برآمد کرکے مالک کے حوالے کر دیا گیا.
علاوہ ازیں حکومتی احکامات کے مطابق غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے کاروائی کی اور غیر قانونی مویشی منڈیاں۔سیل پوائنٹس قائم کرنے پر 24 گھنٹوں میں 43 مقدمات درج کئے، ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ گلی محلوں روڈ سائیڈ پر غیر قانونی مویشی منڈیاں سیل پوائنٹس لگانے کی سخت ممانعت ہے۔ پولیس حکومتی احکامات کے مطابق دفعہ 144 پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے۔غیر قانونی مویشی منڈیاں اور سیل پوائینٹس روڈ بلاک ٹریفک میں خلل سکیورٹی رسک کا سبب بنتے ہیں قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
قبل ازیں سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز باقاعدگی سے جاری ہیں،تمام داخلی و خارجی پولیس پوسٹوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے،حساس مقامات پر عارضی ناکوں کے ذریعے مشکوک افراد، گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائی جا رہی ہےپولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوان سرچ اینڈ سویپ آپریشنز میں شامل ہیں،سرچ آپریشنز کا مقصد امن کا قیام،ملک دشمن جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی ہے، ضمنی انتخابات کے چاروں حلقوں،عارضی مویشی منڈیوں کے گردونواح میں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری ہیں، بس ٹرمینلز،گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں،ریلوے سٹیشن،غیر ملکی قونصلیٹس کے گردو نواح کی آبادیوں میں سرچ آپریشنزکیا جا رہا ہے، گھروں،کرایہ داروں ،ہوٹلز،سرائے، گیسٹ ہاؤسز، دکانوں، گوداموں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی، بائیومیٹرک مشینوں کے ذریعے شہریوں کے کوائف چیک کئے جا رہے ہیں لاہور پولیس سکیورٹی،شہریوں کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات عمل میں لا رہی ہے،دورانِ سرچ آپریشنز و چیکنگ افسران وجوان مکمل طور پر الرٹ رہیں
نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ داری سب پر،جعلی حکومت سے ریلیف نہیں مانگتی، مریم نواز
نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف








