آئسکریم کھلانے کے بہانے گھر سے لے جا کر دو کمسن بچیوں کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام

0
52
آئسکریم کھلانے کے بہانے گھر سے لے جا کر دو کمسن بچیوں کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام

آئسکریم کھلانے کے بہانے گھر سے لے جا کر دو کمسن بچیوں کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو بہنوں کو اغوا کے زیادتی کا نشانہ بنا کر ایک کو قتل کر دیا گیا جبکہ دوسری شدید زخمی حالت میں ملی ہے

واقعہ بھارت کا ہے، غازی آباد کے علاقے مودی نگر سے دو کمسن بچیوں جنکی عمریں نو اور چھ برس تھیں کو اغوا کیا گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، بھارتی میڈیا میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق چالیس سالہ عمران کی دو بیٹیوں کو ملزم نے آئس کریم کھانے کے بہانے اغوا کیا، ملزم بچیوں کے گھر آتا جاتا رہتا تھا، ملزم بچیوں کو سائیکل پرلے کر گیا اور کہا کہ آئسکریم کھلاتا ہون لیکن کافی دیر تک جب بچیاں واپس نہ آئیں تو والدین کو تشویش ہوئی، بچیوں کو تلاش کرنا شروع کیا تو نہ ملیں ،پولیس میں مقدمہ درج کروایا گیا، پولیس نے بھی بچیوں کی تلاش شروع کی

قومی آواز میں شائع ہونے والے رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد کر لی ہے جبکہ دوسری زخمی حالت میں ملی ہے، دونوں بچیوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، بچیوں کا والد محنت مزدوری کرتا ہے اور علاقے کے غریب ترین افراد مین اسکا شمار ہوتا ہے، زخمی حالت میں ملنے والی بچی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،بچیوں کی رشتے داروں کا کہنا ہے کہ ملزم کپل دن میں شراب پی کر گھوم رہا تھا ملزم ان بچیوں سے اکثر ملتا رہتا تھا اور اسی گاؤں کا رہنے والا ہے،غریب کی بیٹیاں تھیں اسلئے نشانہ بن گئیں کیونکہ معاشرے میں غریب ہونا بھی گناہ بن چکا ہے

دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

ملزم سے پولیس نے جب تحقیقات کیں تو ملزم نے اعتراف جرم کر لیا اور کہا کہ گلہ کاٹ کر بچی کو قتل کیا، دونوں بچیوں سے باری باری زیادتی کی، مودی نگر کی ایس ڈی ایم شبھانگی شکلا نے متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے،ملزم کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ کوئی کام نہیں کرتا تھا اور شراب کثرت سے پیتا تھا،شراب کے نشے میں اپنی بیوی کے ساتھ بھی جھگڑا کرتا تھا اسکی بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی ہے

Leave a reply